ریتڑہ اور گردو نواح میں ڈی اے پی کھاد بلیک میں فروخت ہونے لگی۔نرخ چار ہزار تک پہنچ گیا

ریتڑہ(نامہ نگار) ریتڑہ اور گردو نواح میں ڈی اے پی کھاد بلیک میں فروخت ہونے لگی۔نرخ چار ہزار تک پہنچ گیا۔کسان شدید مشکلات کا شکار۔ریتڑہ کے رہائشی زمینداروں نانا عارف ملکانی، سردار سلیم خان قیصرانی، منیر احمد خان ڈیوڑہ،سردار سمیع اللہ خان ملکانی ،حاجی غلام فرید ملکانی و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریتڑہ و گردونواح میں ڈی اے پی کھاد بلیک میں فروخت ہو رہی ہے۔کسان ڈی اے پی کھاد ایک بوری چار ہزار روپے میں خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس لوٹ مار میں ڈیلر حضرات کو محکمہ زراعت کے مقامی افسروں کی مکمل اشیرباد حاصل ہے۔انہوں نے اعلیٰ انتظامی افسروں اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران سے صورتحال کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments